مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ایک تحقیقی ادارے اور امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ نے کہا ہے کہ اگر مسلمانوں کی تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو 2040 تک اسلام امریکہ کا دوسرا بڑا مذہب بن جائےگا۔ تھنک ٹینک کا کہنا ہےکہ اس وقت امریکہ میں 33 لاکھ مسلمان آباد ہیں جبکہ یہ تعداد 2050 تک دگنی ہوجائے گی۔
ریسرچ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ مسلم امریکن آبادی کا تناسب بھی ایک فیصد سے بڑھ کر دگنا ہوجائے گا۔
تحقیق کے مطابق 2010 سے 2015 کے درمیان مسلمان آبادی میں نصف اضافہ تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے ہوا ہے جب کہ مسلمانوں میں پیدائش کا تناسب بھی دیگر مذاہب کی آبادیوں سے زیادہ ہے۔
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ شہروں میں مسلمانوں کی تعداد ایک فیصد سے بھی زیادہ ہے تاہم مسلمانوں کی تعداد کے بارے میں سرکاری سطح پر اعدادو شمار موجود نہیں ہیں۔
امریکہ کے ایک تحقیقی ادارے اور امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ نے کہا ہے کہ اگر مسلمانوں کی تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو 2040 تک اسلام امریکہ کا دوسرا بڑا مذہب بن جائےگا۔
News ID 1861059
آپ کا تبصرہ